برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ پرنس جارج اسکول جانے لگے، کل لیڈی ڈیانا کی انگلی تھامے اسکول جانے والے پرنس ولیم اپنے ننھے شہزادے کو اسکول چھوڑنے پہنچے ۔
پرنس جارج کے اسکول جانے کے موقع پر رائل فیملی کی
طرف سے ان کی دو تصاویر جاری کی گئیں ہیں جس میں جارج بیگ ٹانگے رائل بلو جیکٹ میں ملبوس بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
دوسالہ پرنس جارج کو شاہی محل کے قریب مونٹیسوری میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے انہوں نے اپنے تعلیمی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔